اسلام آباد(عکس آن لائن )معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں اٹھہتر فیصد لوگوں میں ایران کی ٹریول ہسٹری شامل ہے 63پاکستان میں 912کیسز میں سے 78 فیصد مرد اور تینتیس فیصد خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا لوگ بلاضرورت گھروں سیباہرنہ نکلیں سخت اقدامات کے بعد امید ہی کورونا وائرس پرقابوپالیں گے۔منگل کو اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 892 کیسز ہیں جن میں سے اٹھہتر فیصد لوگوں کی ایران کی ٹریول ہسٹری شامل ہے۔ پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اٹھہتر فیصد مرد اور تینتیس فیصد خواتین ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے7ہزار736 مشتبہ کیسز ہیں جبکہ 4488 لوگوں کو کورنٹائن سینٹرمیں رکھا گیا ہے ۔معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ لوگ بلاضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں جسطرح صورت حال تبدیل ہوگی حکومتی اقدامات میں بھی تبدیلی ہوگی سخت اقدامات کے بعد امید ہی کورونا وائرس پرقابوپالیں گے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ملک بھر میں 635 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔