تہران(عکس آن لائن) ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے ملک میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد احتجاج میں 2 افراد کی ہلاکت کے دو روز بعد جاری کردہ بیان میں خبردارکیا ہے کہ ملک میں کسی کوعدم استحکام پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
انہوں نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے متنازع حکومتی اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا حق ہے تاہم بدامنی پھیلانا بالکل مختلف بات ہے۔ واضح رہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے کے اعلان پر جمعہ کے روز حکومت کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جن پر قابو پانے کے لئے تہران حکومت نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے حاصل آمدن کو معاشی بدحالی کے دوران عوامی فلاح و بہبود پر خرچ جائے گا۔