رانا تنویر حسین

ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں’رانا تنویر حسین

شرقپور شریف(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، ملک میں پہلے ہی بہت سیاسی جماعتیں ہیں
۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے جس نے اسے عزت دی اور وزیراعظم بنایا۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اپنی گائیڈ لائن سے انحراف کیا، حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، درست کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں