حسان خاور

ملک میں کرونا دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں’ حسان خاور

لاہور( عکس آن لائن)معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا کرونا سے بچا میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے سیاسی کرونا سے بھی باخبر رہیں تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی طرح اپوزیشن بھی بھیس بدل بدل کر ملک و قوم کو نقصان پہنچاتی آئی ہے لیکن گزشتہ تین سال سے اس سیاسی وائرس کا پھیلا مثبت حکومتی پالیسیوں نے روکا ہوا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ اس وائرس کے رکنے سے برآمدات میں اضافہ، ریکارڈ ترسیلات زر اور بہترین معاشی ترقی ہوئی۔ فوٹو شوٹ گورننس، اپنوں کو نوازنا اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانا اس سیاسی وائرس کے چند ایک سائیڈ ایفیکٹس ہیں۔ اسی وائرس نے حکومت کو صوبے کے وسائل کی منصفانہ تقسیم سے روکے رکھا۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ آج یہ وائرس کاٹ نہیں سکتا، لیکن عوام کے ذہنوں میں منفی پراپیگنڈے کا زہر پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

حکومت عوامی فلاح کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے اس سیاسی وائرس کا توڑ کر رہی ہے۔ کرونا وائرس سے عوام کی حفاظت حکومتی پالیسی اور عوامی مدد سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا عوام خاطر جمع رکھے! سیاسی کرونا وائرس آئندہ ڈیڑھ سال ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں