راؤ خورشید

ملک میں پھیلی ہوئی ہیجان کی کیفیت معیشت کے لئے زہر قاتل ہے ‘ راؤ خورشید

لاہور( عکس آن لائن)حکومت معاشی بحران پر قابوپانے کے لئے اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکنو کریٹس سے مشاورت کے عمل کا آغاز کرے ،ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے روشن مستقبل کا منصوبہ پیش کیا جائے ملک بھر کی تاجر برادری حکومت کا ساتھ دے گی ۔

ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کی کمیٹی برائے کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز کے چیئرمین راؤ خورشید نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پھیلی ہوئی ہیجان کی کیفیت معیشت کے لئے زہر قاتل ہے اس لئے حکومت سب سے پہلے اس کے تدارک کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طرح کا کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات نا گزیر ہو چکے ہیں اور اس کے لئے اسٹیک ہو لڈر اور ٹیکنو کر یٹ سے مشاورت کا آغاز کر کے راستہ نکالا جائے تاکہ آنے والے دنوں میں کاروبار کو ترقی مل سکے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں