اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء تک کی مدت میں ملک میں 9959 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی،
جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 97.91 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 19710 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2020 ء میں ملک میں 731 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
گزشتہ سال مارچ میں یہ تعداد2453 یونٹ تھی، اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں سوزوکی راوی کے 5953 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ہوئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سوزوکی راوی کے 14408 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ٹویوٹا ہائی لکس کی 3238 یونٹ پک اپ گاڑیوں کی فروخت ہوئی۔