مہنگائی کی شرح

ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.36 فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.36 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 7 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،

مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 127.30 پوائنٹس رہا، گزشتہ ہفتہ کے دوران اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 126.84 فیصد ریکارڈکیا گیاتھا،تاہم سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.89 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 132.18 پوائنٹس رہا، گزشتہ ہفتہ اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 133.36 پوائنٹس ریکارڈکیا گیاتھا۔17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.88 فیصد، 0.78 فیصد، 0.65 فیصد، اور0.02 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران 12 اشیای ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 16 میں کمی اور23 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ڈیزل،پیٹرول، پیاز، ٹماٹر، دال مسور، دال چنا، لہسن ، دہی، آٹا، چینی، مٹی کاتیل اوربناسپتی گھی شامل ہیں،جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ان میں چکن ، کیلا، آلو، ایل پی جی سلنڈر، گڑ، مرچ پاوڈر، مٹن ، بیف، دال ماش، انڈے، خشک دودھ ، جلانے کی لکڑی اوردال مونگ شامل ہیں۔ہفتہ رفتہ کے دوران چکن کی قیمت میں 23.68 فیصد،کیلا 7.40 فیصد، آلو 5.14 فیصد، گڑ 1.26 فیصد، سرخ مرچ 1.08 فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 3.85 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں