ٹریکٹروں

ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی

اسلام آباد (عکس آ ن لائن):ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2022 تک کی مدت میں ملک میں 10498 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 109.59 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 22003 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

نومبرمیں ملک میں 1240 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اکتوبرمیں 1890 یونٹس اورگزشتہ سال نومبرمیں 4617 یونٹس تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں فئیٹ کے 4698 یونٹس اورمیسی فرگوسن کے 5800 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں فئیٹ کے 8049 یونٹس اورمیسی فرگوسن کے 13954 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں