فواد چوہدری

ملک میں تناو اور تفریق کی انتہا ہوچکی ہے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں تناو اور تفریق کی انتہا ہوچکی ہے‘وسائل پر قابض چھوٹا سا اشرافیہ کا طبقہ سمجھتا ہے احتجاج کرنیوالے بدتمیز اور بد تہذیب ہیں ‘ان کی جرات کیسے ہوئی کہ وہ آوازیں بلند کریں‘یہ سوچ تباہ کن ہے حقیقت کا ادراک کرنا اہم ہے ‘ملک کو بڑے سانحے سے بچانے کیلئے رویے بدلیں‘ایسے ہی رویے ملک میں متشدد ماحول پیدا کریں گے ‘کوئی واقعہ معاملات کو کنٹرول سے باہر کر دے گا۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایک چھوٹا سا اشرافیہ کا طبقہ جو وسائل پر قابض ہے، سمجھتا ہے احتجاج کرنیوالے بدتمیز اور بد تہذیب ہیں ان کی جرات کیسے ہوئی کہ وہ آوازیں بلند کریں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ سوچ تباہ کن ہے حقیقت کا ادراک کرنا اہم ہے ملک کو بڑے سانحے سے بچانے کیلئے رویے بدلیں۔دوسری جانب فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب میں احتجاج کے جواب میں اگر حکومت نے حل یہ سوچا ہے تو پھر انارکی سے بچنا ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ہی رویے ملک میں متشدد ماحول پیدا کریں گے اور کوئی واقعہ معاملات کو کنٹرول سے باہر کر دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں