اسلام آباد(نمائندہ عکس)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گجرات جلسہ میں سیاسی طور پر باشعور عوام کا زبردست جنون تھا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جلسے میں خواتین کی شرکت بے مثال تھی، ملک میں ایک انقلاب برپا ہوتا دیکھ رہے ہیں، آنے والا وقت دلچسپ ہوگا،اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ میں بھرپور شرکت پر گجرات کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔