تہران(عکس آن لائن) ایرانی حکومت کے ترجمان علی الربیعی نے اعتراف کیا کہ ملک اپنے مشکل ترین دور سے گذر رہا ہے۔الربیعی نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے عا ئد کردہ پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ محض تزویراتی غلطی کے مترادف ہیں۔قبل ازیں ایران کی خبر گان کونسل نے مظاہرین کو “تخریب کار ، قومی سلامتی کے دشمن اور موقع پرست قرار دے کران کے خلاف سخت قانونی کارروائی پر زور دیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکا ، اسرائیل اور مجاھدین خلق تنظیم ایران میں مظاہروں اور تشدد کو ہوا دینے میں ملوث ہیں۔ایران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاسداران انقلاب نے مظاہرے روکنے کے لیے جامعات کے طلبا کے خلاف وسیع کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ گذشتہ روز “تہران” یونیورسٹی کے دسیوں طلبا کو حراست میں لیے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
احتجاج کے دوران ایرانی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ تک رسائی معطل کرنے کے جواب میں امریکی وزارت خزانہ نے ایرانی مواصلات کے وزیر محمد جواد آذری پر پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔