احسن اقبال

ملک قرضوں کے جال میں دھنسا دیا گیا ہے‘ احسن اقبال

نارووال(نمائندہ عکس)مسلم لیگ (ن) کے رہنماءو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک قرضوں کے جال میں دھنسا دیا گیا ہے‘جو شخص پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیکر ملک کو قرضوں کے جال میں دھنسا گیا ہو اور آئی ایم ایف کے آگے سرانڈر بھی کر گیا ہو اگر وہ ملک کی آزادی کا چیمپین بنے تو ایسا ہے جیسے کوئی ڈاکو امن عامہ پر وعظ دے یا نشئی صحتمند زندگی پر لیکچر دے‘ عمران خان کے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ جو شخص پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیکر ملک کو قرضوں کے جال میں دھنسا گیا ہو اور آئی ایم ایف کے آگے سرانڈر بھی کر گیا ہو اگر وہ ملک کی آزادی کا چیمپین بنے تو ایسا ہے جیسے کوئی ڈاکو امن عامہ پر وعظ دے یا نشئی صحتمند زندگی پر لیکچر دے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کی آزادی پر خطبے ایسے ہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں