آل پاکستان انجمن تاجران

ملک بھر کے لاکھوں تاجر ہیجان کی کیفیت کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور (عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں اور ایف بی آر کے مابین تنازعات کا اے ڈی آر سی کے طریق کار کے مطابق باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل خوش آئند ہے ،معاہدے کے تحت مارکیٹ کمیٹیوں کا قیام انتہائی دورس نتائج کا حامل ثابت ہوگا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجروں سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے آسان اور سادہ رجسٹریشن فارم مہیا کیا جائے گا جبکہ نئے ٹیکس گزاروں کی انکم ٹیکس میں رجسٹریشن کےلئے ملک بھر میں مارکیٹوں میں مہم چلائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار مربع فٹ رقبہ کی بنیاد پر سیلز ٹیکس میں رجسٹر کی جانے والی دکانوں کے بارے میں شکایت کی صورت میں تصفیہ ہوگا اور یہ کام کمیٹیاں سر انجام دیں گی ۔انہوںنے کہا کہ ادارے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو فروغ دیں تو مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت تاجروں کی مشکلات میں کمی کرے ،ملک بھر کے لاکھوں تاجر ہیجان کی کیفیت کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔حالات کو سازگار کرنے کےلئے مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جائے کیونکہ اس کے بغیر معاشی سر گرمیاں فروغ نہیں پا سکتیں

اپنا تبصرہ بھیجیں