ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کی۔
ریلی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)کے عہدیدران، ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یوم سیا ہ کے حوالے سے نکالی گئی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب سے شروع ہوکر کیپٹن حسین نواز (شہید) روڈ سے ہوتی ہوئی تحصیل موڑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاءریلی نے مختلف کتبے ، بینر زاور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بہت جلدآزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بن جائے گا ،پاکستانی قوم کا ہر شخص افواج پاکستان اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارتی مظالم میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اورانڈیا کے تمام منصوبے ناکام ہونگے،
ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم احسن فرید،چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کامران واجد،سی او میونسپل کمیٹی فیاض احمد، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) ضلع ننکانہ صاحب کے صدر حاجی محمد اکرم گجر، ضلعی جنرل سیکرٹری رائے صداءکرامت، سرپرست ریاض احمد، ضلعی چیئرمین رائے شاہجہاں، ایجوکیشن ونگ کے وقار علیم، تحصیل کونسل ننکانہ کے مشتاق احمد، محمد شاہد منیر اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ایپکا ننکانہ غضنفر علی سمیت مختلف محکموں سے ایپکا کے عہدیدران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔