سمبڑیال(نمائندہ عکس آن لائن)ملک بھر کی طرح سمبڑیال میں9ویں روز بھی پٹرول نایاب ، لوگ پٹرول کے حصول کے لیے خوار ہو کر رہ گئے اورایس او پیز کا خیال رکھنا بھی بھول گئے جبکہ مقامی انتظامیہ نے کاروائی کرنے کی بجائے چپ سادھ رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سمبڑیال میں مسلسل9ویںروز بھی پٹرول کی قلت لوگ پٹرول کے حصول کے لیے سخت گرمی میں خوار ہوگئے ،شہریوں نے پٹرول کے حصول کے لیے ایس او پیز کی بھی دھجیاں اڑا کہ رکھ دیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم صبح سے لائن میں لگے ہیں مگر پٹرول نہیں مل رہا اورجہاں مل رہا ہے وہاں پر تل رکھنے کی بھی جگہ نہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کرنے بجائے چپ سادھ رکھی ہے شہریوںنے اعلیٰ حکام سے جلد اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پٹرول کی اس قلت سے نجات مل سکے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکی صدارتی انتخابات کے “ڈرامہ ” کا عروج ختم ہو چکا ہے، چینی میڈ یا
- چین کا سال 2035 تک اگلی نسل کا بید و سسٹم مکمل کر نے کا اعلان
- چین اور یوراگوئے ایک دوسرے پر اعتماد اور جیت جیت تعاون رکھنے والے ممالک ہیں، چینی صدر
- سپلائی اور مارکیٹنگ کوآپریٹوز نے دیہی احیاء میں فعال کردار ادا کیا ہے، چینی صدر
- امریکہ کو روس یوکرین تنازع کے خاتمےمیں کردار ادا کرنا چاہیئے، چین