اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے۔
موبائل فون سروس کی معطلی کے فیصلے پر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ امیدواروں کا ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کچھ عرصے سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے، جب کہیں سے اطلاع آئے گی تو جب دیر ہو چکی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز نا منظور۔