ڈاکٹر ظفر مرزا

ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ،حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے اور حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے حالیہ مہم میں 39 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں فرنٹ لائنز ورکرز ہمارے اصلی ہیرزو ہیں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پرموثر اقدامات کر رہی ہے ۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا معصوم بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں عوام.سے درخواست ہے اپنے بچوں کو مستقل اپاہجی سے بچانے کے لیے پولیو قطرے ضرور پلائیں پولیو کی جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ۔پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے لوگوں کی آسانی کیلئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 قائم کی ہے ہیلپ لائن میں مختلف مقامی زبانوں میں معلومات کی فراہمی کی سہولت موجود ہے مہم کے دوران والدین 1166 پر رابطہ کرکے مہم میں رہ جانے والے بچوں کی رپورٹ بھی کرسکتے ہیں۔

پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو فوری طور پر پولیو ٹیمیں ان کے گھروں جا کر قطرے پلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں