لاہور(نمائندہ عکس ) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ راستوں کی بندش سےشہریوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے مگر بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اوران کے حواری وطن کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، دھرنا سیاست یا مارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایا جا سکتا، عمران خان کا گھنانا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا، یہ شخص اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، قوم کو تقسیم کرنےکی سازش عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔