کراچی(عکس آن لائن)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں1500روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں57ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1798ڈالر ہو گئی ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1900روپے سستا ہو کر1لاکھ7ہزار700روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت1629روپے کی کمی سے92ہزار335روپے پر آگئی ۔