کراچی (عکس آن لائن)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1000 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ5ہزار600روپے ہو گئی .
اسی طرح 857روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ76ہزار268روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1957ڈالر پر جا پہنچا ۔