کراچی (عکس آن لائن) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں،41کروڑ ڈالر کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے،
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ پاکستان کی معاشی پالیسی اور اصلاحات پر اعتماد کا مظہر ہے۔جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 41کروڑ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے،
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 41کروڑ ڈالر اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر کے قریب آگئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوگی جبکہ ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سرمایہ کاری میں لوگوں کی توجہ مزید بڑھے گی ،اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اضافے کے باعث زرمبادلہ میں مزید اضافے کی توقع ہے۔