وزیرخارجہ

ملکی خود مختاری کیلئے معاشی میدان میں اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ضروری ہے،وزیرخارجہ

کراچی (عکس آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ڈیڑھ سال میں بہت کچھ سیکھا اور دیکھا ہے، معیشت کی بہتری کےلئے عالمی خارجہ پالیسی کو معاشی تعلقات کے ساتھ جڑنا ہو گا، ملک کی خود مختاری کیلئے معاشی میدان میں اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ضروری ہے۔

پیر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا ملک کی معیشت میں بڑا حصہ ہے اور ملک کی خود مختاری کےلئے معاشی استحکام ضروری ہے، عالمی سطح پر خارجہ پالیسی کے درمیان معاشی مفادات کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ مقبوضہ کشمیر کی تباہ کر دیا ، مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو دو ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں چار لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، بھارت نے مقبوضہ وادی میں معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خود مختار ملک اور عالمی خارجہ پالیسی کےلئے ہمیں معاشی میدان میں اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہو گا جبکہ دہلی کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے صدر کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے 7خطوط لکھے ہیں کہ خدشہ ہے کہ مودی حکومت بھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کےلئے پلوامہ جیسی جعلی کارروائی پھر کر سکتا ہے، پاکستان میں معاشی حالات کو بہتر بنانے کےلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے وزارت تجارت اور وزارت خارجہ کاروباری حضرات کو تمام تر معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کو ڈیڑھ سال ہو چکے ہیں جن میں بہت سے کام کئے گئے اور ڈیڑھ سال میں حکومت نے بہت کچھ سیکھا ہے اور دیکھا بھی ہے، معیشت کی بہتری سے ملک میں خوشحالی اور غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے اور پاکستان کو عالمی خارجہ پالیسی کے معاشی میدان کو استعمال کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں