اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑ ے اسکالر شپ پروگرام سے دو لاکھ نوجوانوں کو اسکالر شپ دی جائیں گی جبکہ پچاس فیصد حصہ خواتین کا شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑ ے اسکالر شپ پروگرام کے تحت آئندہ چار سال میں دو لاکھ نوجوانوں کو اسکالر شپ دی جائیں گی جبکہ اسکالر شپ پروگرام میں پچاس فیصد حصہ خواتین کے لئے رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو اسکالر شپ دی جائیں گی جبکہ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنایا جائے گا