لاہور (عکس آن لائن)لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 سے زائد مسافروں کو لے کر ملکی تاریخ میں پہلی بار میلبرن کے لیے روانہ ہو گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پرواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 300 سے زائد مسافروں کو لے کر آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئی۔ترجمان کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز میلبرن کے لیے روانہ ہوئی ہے جب کہ آسٹریلیا سے ایک خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر اتوار کو واپس لاہور پہنچے گی۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے پی آئی اے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔