میاں خرم الیاس

ملکی برآمدات میں9.6فیصد اضافہ ،درآمدات میں17.3فیصد کمی خوش آئند ہے، میاں خرم الیاس

لاہور (عکس آن لائن)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ماہ نومبر میں پاکستان کی برآمدات 9.6فیصد کے اضافے کے ساتھ 2.02 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات میں17.3فیصد کمی ہوئی جو خوش آئند اقدام ہے ۔

پانچ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ (درآمدات برآمدات میں فرق) سے34.4فیصد یعنی4.98ارب ڈالرکم رہا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دوبڑے خساروں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ پر قابو پانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔

پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارہ جیسے دو اہم مسائل سے سامنا رہا ،ماہانہ 2ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔2014سے2017کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا موجودہ حکومت کی انتہائی کامیاب پالیسی سے ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کے قریب آگیا ہے جو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی سے تجارت میں توازن بہتر ہوگا اورباالآخر جاری کھاتوں کا خسارہ ختم ہوگا جو اب سرپلس میں ہے اس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوں گے حکومت کی مستحکم اور مضبوط معاشی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارہ میں کمی سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کو مزید قرضوں سے نجات ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں