برف باری

ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی برف باری کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(عکس آن لائن)ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی بہت بڑی تعداد نے برفباری کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے اس دلکش سیاحتی مقام کا رخ کر لیا ہے مری آنے والے سیاحوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے علاوہ سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر کاروباری مراکز بھی سرگرم عمل ہیں یہ بات پتریاٹہ چیئرلفٹ مری کے منیجر زاہد اشرف نے ملکہ کوہسار مری آنے والے سیاحوں کو بہترین سیاحتی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے چیئرلفٹ کی انتظامیہ کے ارکان طارق ربانی،

محمد اشرف اور فہیم انوراور سیاحوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی زاہد اشرف نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت کی دلچسپی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتربنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے چیئرلفٹ انتظامیہ کے ارکان کو ہدایت کی کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ان سے بھر پور تعاون کریں اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی کے لئے دن رات خدمات سرانجام دے رہا ہے تاہم انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈنز سے مکمل تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں تاکہ دوسرے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث نہ بنیں اور برف باری کے موسم میں سردی سے بچاؤ کے لئے گرم کپڑوں اور گاڑیوں میں ایندھن کا خاص طور پر خیال رکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں