پرنس فلپ

ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ اسپتال میں داخل

لندن (عکس آن لائن)برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق پرنس فلپ کو احتیاطی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔اس حوالے سے بکنگھم پیلس نے مزید بتایا کہ 99 سالہ پرنس فلپ طبیعت میں بہتری محسوس نہیں کررہے تھے۔ بکنگھم پیلس کے مطابق پرنس فلپ کے ذاتی معالج کی ہدایت پر انہیں اسپتال میں داخل کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں