شاہد آفریدی

ملتان سلطانز کی ٹیم شیروں کی طرح کھیلی، شاہد آفریدی

کراچی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سْپر لیگ کے سیزن 6 کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز فائنل میں شیروں کی طرح کھیلی۔ملتان سلطانز کی پشاور زلمی سے تاریخی جیت پر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے فرنچائز کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ٹیم نے ابو ظبی میں شیروں کی طرح کھیلا ، رضوان کی شاندار کپتانی، جبکہ پوری کوچنگ عملہ اور باقی کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم، مینجمنٹ اور اونرز پر انہیں فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں