لاہور(عکس آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شیر پا ئوپل پر انتشار انگیز تقاریر اور جلائو گھیرائوکے مقدمہ میں نئی دفعات شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کاپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔پولیس نے موقف اپنایا کہ مقدمے میں بغاوت،جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔