مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن) اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھوکا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے غیر قانونی منسلک منصوبے کو جاری رکھیں گے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاھو نے روزنامہ اسرائیل ہاؤم کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ اسرائیل تمام علاقے کی سلامتی کو کنٹرول کرتا ہے فلسطینیوں کو ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق 10 مشکل شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے اور اگر فلسطینی ان سب شرائط پر راضی ہوجاتے ہیں تو ، پھر ان کے پاس اپنا ایک وجود ہوگا جس کا صدرڈونلڈ ٹرمپ ریاست کے طور پر بیان کرتے ہیں۔
ان شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ فلسطینی اردن کے مغرب کے علاقوں میں اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرتے ہیں ، یروشلم کو متحد رکھتے ہیں واضع رہے کہ یہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدی کی نام نہاد ڈیل کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے جس کا اعلان 28 جنوری کو کیا گیا تھا ، جس میں یروشلم کو اسرائیل کا منقسم دارالحکومت قرار دے کر مغربی کنارے کے بڑے حصوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کیا گیا ہی جبکہ مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے کو بین الاقوامی قانون کے تحت مقبوضہ علاقے کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔