صرافہ مارکیٹوں

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ10ہزار450روپے مستحکم رہی

کراچی (عکس آن لائن) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت جمعہ کو ایک لاکھ10ہزار450روپے مستحکم رہی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1837ڈالر برقرار رہی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ10ہزار450اور دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار693روپے مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1220روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں