صرافہ مارکیٹوں

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1050روپے کی کمی سے1لاکھ9ہزار250روپے ہوگئی

کراچی ( عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 1050روپے کی کمی سے1لاکھ9ہزار250روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 26ڈالر کی نمایاں کمی سے1764ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1050روپے کی کمی سے1لاکھ 9ہزار250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت900روپے کی کمی سے 93ہزار664روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے1400روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں