صرافہ مارکیٹوں

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت350روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار300روپے ہوگئی

کراچی (عکس آن لائن) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت350روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار300روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالرکے اضافے سے1860ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار300روپے اوردس گرام سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے 97ہزار136روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت60روپے کے اضافے سے1430 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں