صرافہ مارکیٹوں

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 100روپے کی کمی سے ایک لاکھ11ہزار200روپے کی سطح پر آگیا

کراچی ( عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 100روپے کی کمی سے ایک لاکھ11ہزار200روپے کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت4 ڈالرکی کمی سے1864ڈالر رہی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے1لاکھ11ہزار200اور دس گرام سونے کی قیمت86روپے کی کمی سے 95ہزار336روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1220روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں