کراچی (عکس آن لائن) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1783ڈلر پر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار100روپے ہو گئی جبکہ171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار536روپے پر آ گئی۔
