حماد اظہر

مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکہ دینا بند کرو، حماد اظہر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل عوام کو دھوکہ دینا بند کرو، انہیں بتائیں کہ آپ نے پچھلے مہینوں میں زیادہ قیمتوں، مارجن پر پچھلے مہینوں میں ضرورت سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پھر ان کنسائنمنٹس کو نیشنل بینک آف پاکستان نے 240 روپے سے اوپر کی قیمت پر آف لوڈ کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مسلط حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ میں بھی غفلت دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں مہنگے دام اور بلند مارجن پر ضرورت سے کہیں زیادہ تیل امپورٹ کیا گیا پھر تیل کی قیمت بینکوں نے مہنگے ڈالر ریٹ پر روپے میں موصول کی۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ ذرائع کے مطابق اس وقت کے کچھ کارگو میں مارکیٹ ریٹ سے بھی 8 روپے اضافی!

اپنا تبصرہ بھیجیں