مغربی چین

مغربی چین کا اعلیٰ معیار کے کھلےپن کا سفر

بیجنگ (عکس آن لائن) “ماضی میں، جب ہم مویشی چراتے تھے، ہمیں مویشیوں کے پیچھے پیچھے بھاگنا پڑتا تھا۔ اگر مویشی گم ہو جاتے تو پورے پہاڑوں میں تلاش کرنا پڑتا تھا۔مویشی چراتے ہوئے گھوڑوں سے سائیکلوں تک کی سواری اور اب کچھ لوگ ریوڑ کی نگہبانی کے لیے ڈرون کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ میرا آبائی شہر زیادہ جدید ہو گیا ہے۔” کچھ دن پہلے جب چینی صدر شی جن پھنگ صوبہ چنگھائی کے گولو- شی ننگ قومیتی مڈل اسکول آئے تو ہائی اسکول کی طالبہ نی ڈونگ لاماؤ نے اپنے آبائی گھر کی تبدیلیاں یوں متعارف کروائیں۔یہ تبدیلیاں مغربی ترقیاتی حکمت عملی کی ایک مثال ہیں جس کے نفاذ کو بیس سے زیادہ سال ہو چکے ہیں ۔

23 اپریل کو صدر شی جن پھنگ نے چھونگ چھنگ شہر میں نئے عہد میں مغربی علاقے کی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک سمپوزیم کی صدارت کی اور اس بات پر زور دیا کہ مغربی علاقے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینا لازم ہے۔ مغربی ترقیاتی حکمت عملی کو 20 سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے ، اور یہاں آہستہ آہستہ زمینی اور سمندری رابطے کے ذریعے اندرونی اور بیرونی تعاون پر مبنی اعلیٰ معیار کے کھلے پن کا ایک ڈھانچہ تشکیل پا رہا ہے۔

پچھلے پانچ سالوں میں، چین نے مغربی خطے میں چھ پائلٹ فری ٹریڈ زونز قائم کیے ہیں، جومغربی خطے میں اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے لیے اہم پلیٹ فارم بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین-یورپ مال بردار ریلوے، نیو ویسٹرن لینڈ-سی کوریڈور ریلوے، اور چائنا-لاؤس ریلوے کے مسلسل آپریشن کے ساتھ، بین الاقوامی سنہری راہداری کی افادیت تیزی سے ظاہر ہو رہی ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ایک مشہور برانڈ کے طور پر، سال 2023 میں چلنے والی چین-یورپ ٹرینز کی کل تعداد 17000 رہی ، جس نے 1.9 ملین ٹی ای یوز سامان کو ترسیل کی۔ نیو ویسٹرن لینڈ سی کوریڈور ریلوے 2023 کے دوران تقریباً 860,000 ٹی ای یوز کارگو لے کر گئی، اور مصنوعات کے زمروں کی تعداد ابتدائی طور پر 50 سے بڑھ کر 980 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ چائنا-لاؤس ریلوے نے 12 مارچ 2024 تک کل 30.2 ملین مسافروں اور 34.24 ملین ٹن کارگو کی ترسیل کی۔

اس کے ساتھ ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے مشرق و مغرب کے تعاون نے مزید نتائج حاصل کیے ہیں۔ تعاون کے کئی منصوبوں جیسے کہ ویسٹ ایسٹ گیس ٹرانسمیشن، ویسٹ ایسٹ پاور ٹرانسمیشن، اور “ایسٹ ڈیٹا ویسٹ کیلکولیشن” پروجیکٹس کے ذریعے، مشرقی اور مغربی خطوں نے ایک دوسرے کی خوبیوں سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔ مشرقی خطے سے جدید ٹیکنالوجی اور انتظامی تجربہ مغربی خطے میں متعارف کرایا جاتا ہے اور مغربی خطے میں موجود انسانی اور قدرتی وسائل مشرقی خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔

2023 میں، 8 مشرقی صوبوں اور شہروں نے 10 مغربی صوبوں کو 23.19 بلین یوآن کی مالی امداد فراہم کی۔ 3045 حکومتی یا پارٹی افسران اور 25,000 پیشہ ورانہ اور تکنیکی اہلکاروں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مشرق اور مغرب کے درمیان تعاون میں، تعلیم ایک کلیدی بنیادی شعبہ ہے جس نے مغرب کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے بہت زیادہ باصلاحیت افراد فراہم کیے ہیں۔مثلاً چنگھائی کے لیے 6 صوبوں کی 23 یونیورسٹیوں کی مدد نے تمام تعلیمی مراحل، علاقوں اور ٹیلنٹ فنڈ کے منصوبوں کی مکمل کوریج کی ہے۔

گولو- شی ننگ قومیتی مڈل اسکول بھی شنگھائی کی مدد سے قائم کیا گیا تھا۔ جولائی 2019 میں، چراگاہی علاقوں کے 396 بچوں نے چار پانچ سو کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس مڈل اسکول میں حصول تعلیم کا آغاز کیا۔ ستمبر 2023 میں،نی دونگ لا ماؤ بھی نو گھنٹے تک بس کے ذریعے سفر کر کے یہاں پہنچی ۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ اپنی کاؤنٹی کے باہر کسی علاقے میں آئی۔

چراگاہوں سے صوبے کے صدر مقام تک، بچوں کے سامنے تعلیم کی نئی راہ کھلی ہے۔ یہی نہیں بلکہ انہیں حصول علم کے لیے دور دراز کے شہروں میں جانے کا موقع بھی ملا۔ نی دونگ لاماؤ کے شی ننگ آنے کے چند ماہ بعد انہیں شنگھائی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔شنگھائی کے دریائے حوانگ پھو کے کنارے پر بلند عمارتوں اور شاندار روشنیوں کو دیکھ کر، اس نے فیصلہ کیا کہ آئندہ وہ ایک نسبتاً پسماندہ علاقے میں تدریس کا پیشہ اپنائے گی اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو لامحدود حیرت انگیز دنیا کے بارے میں بتائے گی۔
اس لامحدود حیرت انگیز دنیا میں، جغرافیائی سرحد سے کھلےپن کی فرنٹیئر لائن تک کی مغربی چین کی کہانی بلاشبہ تفصیل سے بتانے کے لائق ہے۔