ترجمان پنجاب حکومت

معیشت سنجیدہ معاملہ ،عطا تارڑ کی شاعری اور رانا ثنااللہ کی دھمکیوں سے ٹھیک نہیں ہوسکتی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ عکس) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہر روز صبح اسمبلی نہ ٹوٹنے کی خواہش کا اظہار کرتی ہے،22کروڑ 70 لاکھ عوام کا ملک ہر روز ایک نئی دلدل میں دھنس رہا ہے،ملک کی معیشت سنجیدہ معاملہ ہے جو عطا تارڑ کی شاعری اور رانا ثنااللہ کی دھمکیوں سے ٹھیک نہیں ہوسکتی۔اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ خوراک کی مہنگائی کے اعشاریے گزشتہ کئی ماہ سے 30 فیصد کے اوپر ہیں جو باقی دنیا سے 3 گنا زیادہ ہے،عام آدمی کی بنیادی ضرورت ٹرانسپورٹ کی مہنگائی44 فیصد ہوگئی ہے،

زر مبادلہ کے ذخائر صرف 2 ممالک کے امانتوں کے علاوہ اپنے ڈیڑھ ارب ڈالر رہ گئے ہیں،گزشتہ آٹھ ماہ میں 22 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرنے کا ریکارڈ بنایا گیا ہے ،خوراک مہنگی ہونے سے 2 کروڑ سے زائد عوام خط غربت سے بھی نیچے چلی گئے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ ابتر حالات کے باوجود پھر بھی آپ کے وزرا ء کی فوج لائن بنا کر روزانہ پریس کانفرنس کرتی ہے کہ ہم نے حکومت نہیں چھوڑنی،

امپورٹڈ ٹولے کی اس بچگانہ خواہش پر ملک اور ساری قوم کو دائو پرنہیںلگا سکتے،ڈمی وزیراعظم کے وزرا ء اور معاونین ملک کی معاشی کشتی ڈبونے کے اصل ذمہ دار ہیں،11 سو ارب کی کرپشن چھپانے، نیب قوانین تبدیل کروانے کے باوجود کرپشن کے ڈر سے یہ لوگ الیکشن میں نہیں جارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں