شان

معیار ی ،بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے ‘ شان

لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائیں جاتی او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے ۔

ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ ویسے بھی اب زمانہ او روقت بدل چکا ہے ،صرف معیاری اور اچھی میوزیکل فلمیں ہی شائقین کو کو دوبارہ سینما گھروں تک لاسکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں حکومتیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیںاسی لئے وہاںکی فلمیں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں ۔فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرفوری اقدامات نا گزیر ہیںتاکہ انڈسٹری دوبارہ اپنے پائو ںپر کھڑی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں