معمر رانا

معیاری فلمیں بننے کا دور بغیر تعطل چلے گاتو انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کریگی’ معمر رانا

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننے کا دور بلا تعطل چلے گا تو فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کرے گی ،فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگوں کو اتحاد کے ذریعے آگے بڑھنا ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ آج شوبز میں موجود ہر فنکار جو کچھ بھی ہے وہ پاکستان اور اس کی عوام کی وجہ سے ہے اس لئے ہمیں اپنے ملک کو ترجیح دینی چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ شوبز اور نجی زندگی کی مصروفیات میں کوئی کمی نہیں آئی اور ہر انسان کی طرح میں بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہوں اور بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں۔ میرا تجربہ ہے کہ جو انسان رسک نہیں لیتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں