108 برس

معمر ترین کرکٹر 108 برس کی ہوگئیں

لندن (عکس آن لائن)دنیائے کرکٹ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون 108 برس کی ہوگئیں، انگلینڈ کی سابق کھلاڑی آئلین ایش نے 7 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ 30 اکتوبر1911 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔آئلین ایش کے مطابق اب وہ صرف کرکٹ دیکھتی ہیں اور خود کو تندرست رکھنے کے لئے یوگا بھی کرتی ہیں، لمبی زندگی کے لیے خوش رہنا چاہیے۔سابق کھلاڑی آئلین ایش نے1937 میں اپنا ڈیبیو میچ آسٹریلیا کے خلاف جبکہ آخری انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 1949میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں