اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے پشاور دہشتگرد دہماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں پر حملہ اور ہونے والے وحشیانہ ذہنیت کے پیروکار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات قابل تشویش ہیں ، دہشتگردی کا خاتمہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد میں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگروں کے سہولت کاروں اور مددگاروں کی بیخ کنی ضروری ہے۔ نیر بخاری نے دہماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔