وزیر اعلی پنجاب

معصوم بچوں سے محنت و مشقت کرانا ظلم کے مترادف ہے، وزیر اعلی پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ معصوم بچوں سے محنت و مشقت کرانا ظلم کے مترادف ہے۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن پرپیغام دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت پر توجہ دینی والی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں سے محنت و مشقت کرانا ظلم کے مترادف ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں صوبے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف نے چائلڈ لیبر کی لعنت کو ختم کرنے کی مہم کوخود لیڈ کیا ، اس دور میں اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا بہت حد تک خاتمہ کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ معصوم ہاتھوں میں اینٹ گارے کی جگہ قلم اور کتاب دی گئی اور انہیں وظیفہ بھی دیا گیا لیکن بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے پر توجہ نہ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں