کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے منسلک مقبول اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے اپنے تعلقات کے ایک سال مکمل ہونے پر سوئمنگ ویڈیو شیئر کی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز اداکار احسن محسن نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ منال خان کے ہمراہ سوئمنگ کر رہے ہیں۔
احسن محسن کی جانب سے یہ ویڈیو منال کے ساتھ تعلقات کے ایک سال مکمل ہونے پر شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو پوسٹ میں احسن محسن نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سال مکمل ہوگیا ہے، مزید 100 سال آگے آئیں گے۔ اداکار اور اداکارہ کی ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی ۔ خیال رہے کہ احسن محسن نے اداکارہ منال خان کو گزشتہ ماہ ویلنٹائن کے موقع پر پروپوز کیا تھا۔