آئل ریفائنری

معاشی بحران کے باعث ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں پیداوار معطل

فیصل آباد (عکس آن لائن)معاشی بحران اور سمگل شدہ مصنوعات کی بھرمار کے باعث ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں پیداوار معطل ہوگئی۔پٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو بند کر دیا گیا ہے، پارکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریفائنری مرمت کی فوری ضرورت کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں تیار کردہ ڈیزل اور پٹرول مصنوعات کی کھپت میں کمی ریفائنری کی بندش کی بڑی وجہ ہے، پاکستان کی آئل ریفائنریز کو موجودہ مالیاتی بحران کی وجہ سے بھی آپریشنز چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پارکو سمیت تمام ریفائنریز نے حکام کو مسائل سے آگاہ کر دیا تھا جبکہ وفاقی وزیر مملکت نے بھی گزشتہ روز پارکو کا دورہ کیا۔ریفائنریز کو ایکسچینج ریٹ کی ریکوری، آئل پرائس پر مصنوعی کنٹرول اور خام تیل کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے میں مشکلات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں