انصاف

مصطفی آباد: انصاف کی متلاشی ارشاد بی بی پریس کلب پہنچ گئی، اعلی حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) انصاف کی متلاشی خاتون پریس کلب پہنچ گئی، اعلی حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ، مخالفین نے جعلی میڈیکل حاصل کرکے کراس ورشن درج کروا دی، فوری خارج کی جائے، مجھے شارع عام پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد وڈیو وائرل کی گئی تھی، ارشاد بی بی کی پریس کانفرنس،

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کی رہائشی ارشاد بی بی کوزمین کے تنازعہ پر شارع عام پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد وڈیو وائرل کی گئی، میڈیا پر خبر نشر ہونے پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ارشاد بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا،

ارشاد بی بی نے پریس کلب مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہمارے مخالفین نے جعلی میڈیکل حاصل کرکے ہمارے خلاف کراس ورشن درج کروائی ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہ ہے، میں آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں