مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) ہمارے فلسطینی بھائی اسرائیلی ظلم وستم کا شکار ہیں، اس وقت تمام مسلمان جو کسی بھی رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہوں اس وقت فلسطینیوں کی موجودہ صورت حال پر تکلیف محسوس کر رہے ہیں ، اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ جب آخری نتیجہ نکلے پر فلسطینی فتح یاب ہوں گے،
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری مرکزی امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے پریس کلب مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ناظم شعبہ مساجدمتحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان و مہتمم جامعہ مسجد حاجی فیروز دین مدرسہ دارالقرآن و حدیث لکھنیکے حکیم حافظ ابرار احمد کمبوہ ،علامہ پروفیسر سید حبیب اللہ شاہ بخاری سربراہ امور خارجہ متحدہ جمعیت اہلحدیث ، حضرت مولانا حنیف ضلعی ناظم اعلی قصور ، شباب اہلحدیث کے مرکزی رہنما حافظ سید رہاب بخاری ، سید ذلقرنین بخاری ، عطا الرحمان، حافظ یٰسین ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ،
ڈاکٹر علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے مزید کہا کہ ہمارے فلسطینی بھائی جس جرات اور استقامت کا پہاڑ بن کر جو کردار ادا کر رہے ہیں، نہتے فلسطینی برود کا مقابلہ ایمانی جذبے سے کر رہے ہیں ، فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، فلسطینی جلد فتح یاب ہوں گے، فلسطینیوں پرہونے والے مظالم کے خلاف کروڑوں مسلمان اور امن پسند غیر مسلم بھی سراپہ احتجاج ہیں، دنیا کے کونہ کونہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان فلسطینیوں کا درد محسوس کر رہے ہیں، سب اپنے اپنے انداز میں اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں ، گریٹر اسرائیل کا منصوبہ کبھی پایا تکمیل تک نہیں پہنچے گا، انشا اللہ ، اس وقت ملک کی تمام سیاسی ، مذہبی، تاجر،وکلا ، طلبہ، تنظیموں سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ، ہماری حکومت، ہماری فوج فلسطینیوں کے ساتھ ہے ، ہمیں اپنے فوج پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے، امت مسلمہ کی پشتبان اگر کوئی ہے تووہ پاک فوج ہے، اللہ تعالی نے افواج پاکستان سے بہت بڑا کام لینا ہے، ہمیں اپنی کم عملی کی وجہ سے افواج پاکستان پر تنقید نہیں کرنی چاہئے ۔