مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) جماعت اسلامی کی طرف سے پبلک مقامات پر سپرے، راشن اور ماسک تقسیم کئے گئے، ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں ڈاکٹروں کو کیٹس مہیا کی گئی، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی الخدمت فاﺅنڈیشن کی طرف سے مصطفی آباد میں راشن اور ماسک تقسیم کئے گئے جبکہ پبلک مقامات پر کرونا وائرس سے بچاو کےلئے سپرے کیا گیا،
جبکہ ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کو کیٹس مہیا کی گئی، اس موقع پر انچارج ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈاکٹرمحمد ارسلان رضا نے کہا کہ کرونا وائرس کا علاج نہیں ہے اس لئے سب کو گھر میں رہ کر بار بار ہاتھ دوھوئیں ،اگر عوام کو کسی قسم کی بیماری کا سامنا ہے تو وہ ہمارے موبائل نمبر پر رابطہ کرکے ادویات حاصل کر سکتے ہیں، دوا لینے کےلئے ہسپتال نہ آئیں عوام کا گھروں میں رہنا اشد ضروری ہے، یہ جان لیوا مرض نہیں ہے یہ جان لیوا اسی وقت ہوتا ہے جب ہم اپنی حفاظت نہیں کرتے،
جماعت اسلامی کے رہنما شیخ خرم امین نے کہا کہ جماعت اسلامی مصطفی آباد الخدمت فاﺅنڈیشن کے پلیٹ فارم پر عوام کی خدمت کےلئے کوشاں ہے، ہم عوام میں گھر گھر جاکر راشن تقسیم کر رہے ہیں، بینک، ہسپتال، پولیس اسٹیشن، 1122کے دفاتر، پٹرولنگ چیک پوسٹ، مساجد میں کرونا سے بچاﺅ کے سلسلہ میں سپرے کر رہے ہیں، جماعت اسلامی قصور کے ضلعی نائب صدر عثمان غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نوجوان عوام کی خدمت کےلئے کوشاں ہے، ہم قانون نافظ کرنے والے اداروں، ڈاکٹروں اور میڈیا کے نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مشکل حالات میں عوام کی حفاظت کرنے انہیں آگاہی دینے کےلئے کوشاں ہیں۔