مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا لاڑکانہ میں جلسہ کرنے کا اعلان

کراچی(عکس آن لائن)پاک سر زمین کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا حیدرآباد یا کراچی کی پارٹیوں سے کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ ہم نے ملک کی تمام بڑی جماعتوں سے مقابلے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 24جنوری کو لاڑکانہ میں تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں، جس میں سندھ کے عوام شرکت کر کے روایتی سیاست کو مسترد کردیں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ حکومت پانچ کی جگہ پچاس سال پورے کرے مگر عوام کے بنیادی مسائل بھی حل کرے، مشرف کی حمایت میں ایم کیو ایم کی ریلی نے سابق صدر کی ملک میں بننے والی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تمام الزامات کے بعد بھی آج ملک کی بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے، ملک میں اس قدر مہنگائی ہوگئی کہ جو کام پہلے 5ہزار میں ہوتا تھا وہ اب 50ہزار میں ہوتا ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد جیسا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا، اْسے ٹھیک کرنا مودی کی نہیں بلکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،جن کے پاس اختیارات ہیں وہی حیدرآبادجیسے شہرکو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں