لاہور(عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ مشکل گھڑی میں سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا، کوروناکیخلاف جنگ میں تمام ادارے مل کرکوشش کررہے ہیں، عوام احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدکریں،حکومت کورونا مریضوں کی سہولت کی خاطرتمام تروسائل بروئے کارلارہی ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں وزیراعلی پنجاب کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کوخودمانیٹرکررہے ہیں۔ کوروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے جارہے ہیں،عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں،ہاتھ بار بار دھوئیں۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں عوام کوگھروں تک محدودرہ کرحکومت کاساتھ دیناہوگا۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ کورونا وائرس سے بچا کیلئے جاری ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اور صوبے کے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہمیں پاک فوج کے سب جوانوں اور ان ڈاکٹرز پر فخر ہے جوکورونا وائرس کے خلاف دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے خلاف پاک فوج نے جس طرح ہرآول دستے کا کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔